اپنے خلاف الیکشن کمیشن کے تازہ حکم کو مکمل طورپر غلط قرار دیتے ہوئے
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج کہا کہ وہ کمیشن کے تازہ فرمان کو
عدالت میں چیلنج کریں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے گوا میں 8 جنوری کو خطاب کے دوران مثالی ضابطہ
اخلاق کی خلاف وروزي کرنے پر مسٹر اروند کیجریوال کی سرزنش کی ہے، جس میں
عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے ووٹروں سے کہا تھا کہ اگر
کانگریس اور بی جے
پی کی طرف سے پیسے کی پیشکش کی جائے تو وہ لے لیں اور صرف عام آدمی پارٹی
کو ووٹ دیں۔الیکشن کمیشن نے اس پر نوٹس لیتے ہوئے گزشتہ روز جاری ہونے والے حکم میں
کہا ہے کہ اگر وہ اسی طرح مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے رہیں، تو ان
کے اور ان کی پارٹی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، جس میں پارٹی کا
انتخابی نشان یا رجسٹریشن منسوخ کرنے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے۔